شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوششیں:تین روز میں مارے جانےوالے دہشتگردوں کی تعداد 71 ہو گئی

0

شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے کے بعد پاک افغان بارڈر کے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے فالو اپ آپریشنز جاری ہیں۔کامیاب کارروائی میں مزید 17 خوارجی ہلاک کر دئیے گئے ، گزشتہ تین روز میں مارے گئے خوارج کی تعداد 71 ہوگئی ، ہلاک خارجی دہشتگرد بھارتی آقاؤں کی ایماء پر کام کر رہے تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے دوران دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بناتے ہوئے 54 خوارج کو ہلاک کیا ہے ۔پاک افغان سرحد کے ساتھ حسن خیل کے اردگرد کے علاقوں میں کلئیرنس آپریشنز کئے گئےجس کے دوران مزید 17 خوارج مارے گئے، یہ دہشتگرد بھارتی آقاؤں کی ایماء پر دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے تھے۔ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔یوں گزشتہ تین روز میں ہلاک خوارج کی مجموعی طور تعداد 71 ہو گئی ہے۔۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر پر مختلف کارروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر دہشتگروں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے اورملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ، سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ وزیر اعظم نے کہاہے کہ کامیاب آپریشز سے واضح ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل چوکس ہیں، انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ وزیر داخلہ کاکہنا تھاکہ دہشتگردوں کو پوری طاقت سے کچلا جائے گا، پوری قوم سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.