پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بنادی

بھمبر : پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بنا دی۔

بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی،جسے پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا واضح ثبوت ہے۔ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے