پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج شدید کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی چیف آف اسٹاف( اسٹریٹجی ) لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے حال ہی میں ناردرن کمانڈ کی قیادت سنبھالی۔۔ کمانڈسنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما نے بھارتی فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔
28 اپریل 2025ءکو سومنات ہال سرینگر میں لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما کی آفیسرز اور جوانوں سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر میں تعینات آفیسروں اور جوانوں میں شدید پریشانی پائی گئی۔۔
ذرائع کے مطابق پہلگام واقعہ کے تناظر میں ہونے والی اس ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما بھارتی فوج کے آفیسروں اور جوانوں کو مطمئن نا کر سکے۔۔ آفیسر ز اور جوانوں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر سخت سوالات کئے۔
بھارتی آفیسر نے کمانڈر سے سول کیا کہ سخت سکیورٹی کے باوجود پہلگام حملہ کیسے ہو گیا؟ ہمیں آگے بھیجیں گے تو کینٹ کی سکیورٹی کا ذمہ دار کون ہوگا؟،
بھارتی آفیسر نے کمانڈر کو بتایا کہ جموں کشمیر کے مسلمانوں میں پہلگام واقع کے بعد بھارتی فوج اور حکومت کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے۔۔سیکیورٹی کے حالات مزید خراب، بھارتی فوج کے اندر مایوسی اور ڈیپریشن کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔