قازقستان نے الماتے سے گوادر تک ریلوے لائن بچھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔۔ وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ قاسم جومارت توکایف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔۔۔۔ وزیراعظم نے قازق صدر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان قازقستان کے صدر کے دورہ کا منتظر ہے۔۔
وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان ریلوے لنک کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے پر آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریل لنک پورے علاقے کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا جو کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر پورٹ سے جوڑے گا۔۔
وزیراعظم نے کہا ریل لنک فزیبیٹی اور تکنیکی معاملات کے حوالے سے ایک وفد جلد قازقستان کا دورہ کرے گا۔۔
انہوں نے کہا دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔۔ قازقستان کی یونیورسٹیوں کے پاکستان میں کیمپسز کھولنے کے حوالے سے مواقع موجود ہیں۔۔
وزیراعظم نے پی آئی اے کو قازقستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست ہوائی رابطوں کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت جاری کی۔
وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو استوار کرنا ہماری ترجیح ہے۔۔دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔
قازق وزیر ٹرانسپورٹ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قازقستان کی تاجر برادری و سرمایہ کاروں نے پاکستان کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے گہری دلچسپی رکھتی ہے۔
پاکستان ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔۔ کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کی قازقستان کے لئے انتہائی زیادہ اہمیت ہے۔۔ اسی حوالے سے المآتے سے گوادر تک ریل لنک ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے۔۔
پاکستان اور قازقستان جوائنٹ انٹر منسٹیریل کمیشن کے 13ویں اجلاس میں 10 شعبوں میں تعاون کے حوالے سے فریم ورک پر دستخط ہوئے ہی۔ اس کے علاوہ معاشی تعلقات میں مضبوطی، اطلاعات اور ثقافت، ٹیکسٹائل اور معدنیات کے شعبوں میں کئی مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔۔
قازق وزیر نے کہا قازقستان کی تاجر برادری اور سرمایہ کاروں کا ایک وفد بھی پاکستان کے دورے پر ہے۔ وفد نے کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں کا دورہ بھی کیا۔ کاروباری وفد کی کراچی میں بی ٹو بی ملاقاتیں ہوئیں ہیں۔۔
ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت