پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

0

لائن آف کنٹرول پر باک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا۔۔

ایک ہی روز میں بھارت کا یہ دوسرا کواڈ کواپٹر ہے جو پاک فوج نے مار گرایا ہے۔۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے۔۔

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا۔۔ بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا۔۔

مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر Phantom-4 ہے

اس سے قبل آج دن میں پاک فوج نے بھارتی 5آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کا پٹر بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا ۔۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ ایکشنز حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں۔۔ یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری اور چوکسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں۔۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.