پڑوسی اور دوست ممالک سمیت خطے کی بڑی طاقتیں ثالثی کر رہی ہیں،شائد مودی کو عقل آ جائے:خواجہ آصف

0

وزیر دفاع خواجہ اصف کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بھارتی حملے کو دیکھیں گے اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے۔۔ جس طرح کا بھارت کا عمل ہوگا اسی طرح کا رد عمل دیا جائے گا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کسی کو کچھ شک نہیں ہونا چاہیے بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حملے کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

دوست ممالک پڑوسی ممالک اور خطے کی بڑی طاقتیں بھی ثالثی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔۔ دوست ممالک چاہتے ہیں کہ جنگ کی صورتحال نہ بنے۔۔ اللہ کرے ان ممالک کی کوششوں سے بھارت کو کچھ عقل ائے

وزیر دفاع نے کہا شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پہلگام معاملے کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں۔۔ عالمی تحقیقات کے مطالبے پر بھارت نے کوئی جواب نہیں دیا اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے۔۔

اپنی بی جے پی حکومت کو جب بھی ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ پاکستان کو کسی نہ کسی مسئلے میں شامل کرتا ہے

ہماری طرف سے جنگ کا اغاز نہیں ہوگا لیکن اگر جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔ بھارت جتنی طاقت استعمال کرے گا اس سے زیادہ ہم طاقت کا جواب دیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.