افغان ٹرانزٹ ٹریڈ : پاکستان نے 150 ٹرکوں کو واہگہ بارڈر سے جانے کی اجازت دیدی

0

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت سامان لے جانے والے 150 افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر سے جانے کی اجازت دی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں افغان سفارت خانے نے 28 اپریل کو پاکستان میں مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پھنسے کنٹینرز کے بارے میں درخواست دی تھی۔

دستاویز کے مطابق وزارت مطلع کر رہی ہے کہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان افغان ٹرکوں کو واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے گی، جو 25 اپریل 2025 سے پہلے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور بھارت کے لیے سامان لے کر جا رہے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان سفارت خانے کی جانب سے فراہم کردہ 150 ٹرکوں کی فہرست متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ اگر کوئی اور پھنسے ہوئے ٹرک ہیں تو ان کی تفصیلات بھی جلد از جلد فراہم کی جائیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.