پہلگام فالس فلیگ۔۔مودی سرکار کا حقائق چھپاتے ہوئے مصنوعی ذہانت کا استعمال
فرانسیسی نیوز چینل 24 نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ مودی سرکار پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر جھوٹی پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے۔۔
سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی جھوٹی اور گمراہ کن ویڈیوز اور تصاویر کو مودی حکومتی پشت پناہی حاصل ہے۔
فرانسیسی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پہلگام میں منظر عام پر آنے والی ایک جوڑی کی پرانی ویڈیو کو مقتول سیاحوں سے جوڑ کر غلط بیانی کی گئی۔۔مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا جھوٹی ویڈیوز کو سچ کے طور پر پیش کر رہا ہے۔۔
حملے کے بعد سوشل میڈیا پر لیفٹیننٹ نورول کی شناخت کو جھوٹے مواد سے جوڑ دیا گیا۔ انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دکھائے گئے افراد کا حملے سے کوئی تعلق نہیں۔ جھوٹا مواد بھارتی نیوز چینلز پر بھی نشر، غلط بیانی کا شکار ہوئے۔
مودی سرکار نے اے آئی سے بنائی گئی تصاویر کے ذریعے ہمدردی حاصل کرنے کی دانستہ کوشش کی۔۔ فیک نیوز کے خلاف متاثرین نے خود سامنے آ کر حقائق واضح کیے۔
متاثرہ خاندانوں کے جذبات سے کھیلنے پر سوشل میڈیا صارفین نے مودی حکومت اور بھونڈی کوشش کی شدید مذمت کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے کوئی مستند سورس نہ ملنا ان کے جعلی ہونے کی علامت ہے
اے آئی تصاویر میں جسمانی ساخت، آنکھوں اور پس منظر میں واضح خامیاں پائی گئیں۔۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فیک ویڈیوز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔۔
مودی سرکار سچ پر پردہ ڈالنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کر رہی ہے