بھارت کابزدلانہ حملہ۔۔ معروف فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی نااہلی کاپول کھول دیا
فرانسیسی اخبار لی مونڈے نے بھارت کےجھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔۔ پاکستان میں فوجی آپریشن نے بھارتی فضائیہ کی کمزوریوں کو ظاہرکردیا ہے۔۔
فرانسیسی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے بھارت کے لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کیلئے شدید شرمندگی اور دھچکا ہے۔۔
بھارت نے کم از کم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کوتسلیم کرلیا ہے۔۔
فرانسیسی اخبار نے لکھا پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارں میں رافیل بھی شامل ہے۔۔ بھارت کےسکیورٹی ذرائع نے فرانس کی خبر رساں ایجنسی کو طیاروں کی تباہی کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔۔
بھارت نےاپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کیلئے 2016ء میں36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورو میں خریدے تھے۔۔
دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے تکنیکی مسائل اور تربیت پر سنگین سوالات اٹھائے گئے تھے۔۔
پاکستانی فضائیہ کے پاس 15 سال انسداد دہشتگرد کی کارروائیوں کی وجہ سےجنگی آپریشنز کابھارت سے زیادہ تجربہ ہے۔پاکستان کے پاس جدید چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کےمقابلے کیلئے موجودہیں۔۔
بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔۔