عالمی سطح پر بھارت کو ایک اور شرمندگی:آئی ایم ایف نےپاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کر دی

0

عالمی سطح پر بھارت کو ایک اور شرمندگی کا سامنا۔۔ عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو قرض کے دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔۔

بھارت پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا قرض پروگرام رکوانے میں ناکام رہا، آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اگلی قسط کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کے لیے قرض کی اگلی قسط کی منظوری دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے ایک ارب ڈالر کے اگلی قسط کی منظوری دی ہے۔ آئندہ ہفتے ایک ارب ڈالر کی قسط اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.