بھارتی جارحیت: گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے پر بھارت نے معروف میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ کو بلاک کردیا
بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نےحقائق سے پردہ اٹھانےپر ’’دی وائیر ‘‘ کوبلاک کیا۔
پابندی کی وجہ کرن تھاپر کے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی آفیسر پراوین سواہنے کے ہوشربا انکشافات تھے۔
پراوین سواہنے نے میزبان کو بتایا کہ بھارت پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنےجیٹ طیاروں کے گرانے کی خبر جھٹلا نہیں سکا۔۔ 2019 کوبھارتی فوج نےاپنے میزائل سے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیاتھا۔۔بھارت میں انتخابات کی وجہ سےاس واقعےکوچھپادیاتھا۔۔
انہوں نے کہا انتخابات کے بعد بھارتی فضائیہ نےچھ ہلاکتوں کوتسلیم کیا تھا بھارتی حالیہ نقصانات کو بھی مخصوص سیاسی مقاصدکےطور پر چھپایاجا رہاہے۔۔
پراوین سواہنے نے کہا کہ حکومت حالیہ نقصانات کومخصوص عزائم کیلئے کسی مناسب پروقت سامنے لائے گی۔۔بھارتی حکومت اپنا گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہونے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرچکی ہے۔۔