پاکستان میں 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کردیا

0

کراچی : پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا ہے اور 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے اپنا فلائٹ آپریشن بحال کردیا جس سے صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں فلائٹ منسوخی کی تعداد کم ہوکر اب 50 ہوگئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ ملک بھر کے ائیرپورٹس پر اب فلائٹ آپریشن معمول پر آرہا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ حج فلائٹ آپریشن کو فوری طور پربحال کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائی دبئی نے پاکستان کیلئے اپنا منسوخ فلائٹ آپریشن بحال کردیا اور فلائی دبئی کی آج کراچی، ملتان ، فیصل آباد اور کوئٹہ کیلئے 8 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.