پاکستان کے ہاتھوں میدان جنگ میں بھارت کو بدترین شکست پر سرمایہ کار خوشی سے نہال ہو گئے۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ میں خریداروں کا رش لگ گیا۔۔
100 انڈیکس میں 10 ہزار 123 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔۔ کسی ایک دن میں انڈیکس میں اضافے کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔۔ کاروباری سیشن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 298 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔
آج مارکیٹ مثبت خبروں سے بھری رہی ۔۔۔ شرح سود میں ایک فیصد کمی اور آئی ایف ایم کی دوسری قسط کی منظوری پر سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری کے اتنے آرڈرز دیئے کہ کاروبار کو ڈیڑھ گھنٹے کیلئے روکنا پڑ گیا۔۔
شیئرز مارکیٹ میں کسی ایک کاروباری سیشن میں منافع کا نیا ریکارڈ بن گیا۔۔ سرمایہ کاروں نے 4 ارب ڈالر کا ریکارڈ منافع کمایا۔۔
مارکیٹ 9 ہزار 929 پوائنٹس تیزی کے ساتھ کھلی۔۔ سرمایہ کاروں نے 30 ارب روپے کے حصص کی خرید و فروخت کی اور 1123 ارب روپے کا سب سے بڑا منافع کمایا۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک بار پھر 14 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔۔ مارکیٹ میں 73 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔۔