پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند،1425 پوائنٹس کا اضافہ

0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا چوتھا روز۔۔ مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوئی

حصص بازار میں کاروباری سیشن کے دوران تیزی کا رجحان غالب رہا۔۔ 100 انڈیکس میں 1425 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 19 ہزار 962 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔

یہ مثبت رجحان پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اپنے قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول ہونے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق  آئی ایم ایف سے حالیہ رقوم کی آمد کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان ہے۔ ’ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد مزید رقوم کی آمد کی توقعات’ بھی ہیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں نے 175 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 385 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔

مارکیٹ میں 69 کروڑ 89 لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔۔ کاروباری مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.