وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا۔۔
وزیر اعظم نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم پاکستان نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا! • جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ • عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔