سندھ طاس معاہدےپر جاندار مؤقف کیلئے وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو وفد کے ساتھ یورپ بھیجنے کا فیصلہ

0

حکومت کا بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ۔۔۔

بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد یورپ کا دورہ کرے گا۔۔

وزیراعظم نے آج شام پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری سے ٹیلی فون پر بات کی اور انہیں ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ یورپ کا دورہ کرنے کو کہا۔

پاکستان وفد بھارتی اشتعال انگیزیوں اور سندھ طاس معاہدے سے متعلق پاکستان کا موقف اجاگر کرے گا۔۔

وفد مختلف ممالک کا دورہ کرکے کشمیر سمیت دیگر ایشوز پر بھی عالمی برادری پر پاکستان کا موقف واضح کرے گا

بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کی خدمت کیلئے وزیراعظم کی پیشکش کو قبول کیا ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز میں اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.