رواں ہفتے گولڈ مارکیٹ میں بڑی مندی ریکارڈ،ایک تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

اس ہفتے پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ ایک تولہ سونا 12 ہزار 400 روپے سستا ہو گیا۔

ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے تھی۔۔ ہفتے کے روز سونے کی ایک تولہ قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے پر بند ہوئی۔۔

ہفتے کے آخری روز:

17 مئی کو صرافہ بازار سونا 2400 روپے مہنگا ہوا۔۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 400 روپے اضافے سے 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 58 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار 34 روپے کا ہو گیا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 33 روپے بڑھ کر 3 ہزار 410 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 28 روپے اضافے سے 2 ہزار 923 روپے میں فروخت ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے