اپریل میں 14کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی:اسٹیٹ بینک

0

اپریل میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 14 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہا۔۔ ایک سال پہلے اپریل 2024 میں 39 لاکھ 40 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے دس ماہ میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی مد میں ایک ارب 78 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔۔ جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.8 فیصد کم ہے۔

مالی سال 24-2023 میں ایک ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی انویسٹمنٹ آئی تھی۔

تجزیہ کاروں نے اپریل کے مہینے میں ایف ڈی آئی میں تیزی سے کمی کو بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے منسلک کیا، بالخصوص 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال سے، جس نے دو طرفہ تعلقات کے بگڑنے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو محتاط بنا دیا۔

چین پاکستان میں بدستور سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ملک رہا۔ دس ماہ میں چین سے 57 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ آئی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.