آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر کا کوہلو کا دورہ

0

کوہلو:آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے کوہلو کا دورہ کیا اور ایف سی کی جانب سے منعقد کی جانے والی میڈیا آگاہی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اس میڈیا آگاہی ورکشاپ میں مقامی طور پر کام کرنے والے 40 صحافیوں اور سوشل میڈیا کے فعال افراد (انفلوینسرز) نے بھرپور حصہ لیا۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد صحافیوں کو دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق میڈیا کی اہمیت، معلومات کے درست استعمال اور سائبر سکیورٹی جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کرنا تھا۔

آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے مثبت کردار سے قوم میں ہم آہنگی اور اتحاد پیدا ہوتا ہے۔

ورکشاپ میں شریک صحافیوں اور قبائلی عمائدین نے میڈیا آگاہی ورکشاپ کے ذریعے صحافیوں اور نوجوانوں کو اہم معلومات فراہم کرنے پر ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو خطے میں مثبت صحافت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.