پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری، جتنا بڑا میڈل اتنا بڑا انعام
کھلاڑیوں کے لیے کیش ایوارڈ پالیسی 2025 کی سفارشات تیار کر لی گئیں۔۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کیش ایوارڈ پالیسی تیار کر لی ہے۔۔ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو تین گنا انعام ملے گا۔۔
اولمپکس میں گولڈ میڈل کا انعام 1 کروڑ سے بڑھا کر 3 کروڑ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔۔
اولمپکس میں سلور میڈل کا انعام 75 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ روپے کیا جائے گا۔۔
اولمپکس میں کانسی میڈل کا انعام 50 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ کرنے کی تجویز ہے۔۔
ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کا انعام 75 لاکھ سے بڑھا کر ڈیڑھ کروڑ کرنے کی تجویز
ایشین گیمز میں سلور میڈل کا انعام 50 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ،، کانسی میڈل کا انعام 30 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز تیار کر لی گئی۔۔
کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل کا انعام 50 لاکھ سے بڑھا کر 75 لاکھ روپے کیا جا رہا ہے۔۔ سلور میڈل کا انعام 30 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔۔
کامن ویلتھ گیمز میں برانز میڈل کا انعام 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔۔