چین کے سفیر کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ:ایئرچیف مارشل سے ملاقات

0

پاکستان میں چین کے سفیر کا ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ۔۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات

دونوں رہنماؤں کی دفاعی تعاون اور علاقائی جیو اسٹریٹیجک حالات پر تفصیلی گفتگو۔۔

چین کے سفیر نے پاکستان ائیر فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔۔

ایئر چیف مارشل نے کہا پاکستان اور چین کے مابین تاریخی اور لازوال تعلقات قائم ہیں۔۔جو باہمی اعتماد، تزویراتی ہم آہنگی اور علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ خواہشات کا مظہر ہیں۔۔ چین اور پاکستان کے روابط گزشتہ دہائیوں میں بہت مضبوط ہوئے۔۔یہ تعلقات مستقبل میں باہمی تعاون اور شراکت داری کے زریعے مزید تقویت پائیں گے۔۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو نے کہا پاکستان اور چین آہنی بھائی ہی۔۔ دونوں کے درمیان تعلقات وقت کی کسوٹی پر پورے اُترے۔۔

چینی سفیر کا پی اے ایف کی مشرقی سرحد پر کارکردگی پر اظہارِ تحسین۔۔ چین کے سفیر نے پاکستان کے دفاعی خودانحصاری کے عزم کی تعریف کی۔۔

چینی سفیر نے پاک فضائیہ کو فضائی دفاعی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مکمل تکنیکی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔

انہوں نے کہا ملکی سطح پر ٹیکنالوجی کے فروغ میں مسلسل بہتری پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید تقویت بخشے گی۔

یہ ملاقات پاکستان اور چین کی جانب سے باہمی تعاون کے ذریعے اپنی لازوال تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.