پہلےکہا تھا پاکستان جب جواب دے گا پوری دنیا دیکھےگی شکر الحمدللہ ایسا ہی ہوا:فیلڈ مارشل عاصم منیر

0

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایوان صدر میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت۔۔۔

سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا۔۔اس کا مطلب بہت واضح ہے اور ہم اللہ کی مدد سے دشمن کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے۔۔

فیلڈ مارشل عاصم منی رنے کہا ہم نے پہلے کہا تھا کہ پاکستان جب جواب دے گا تو پوری دنیا دیکھے گی اور شکر الحمدللہ ایسا ہی ہوا۔۔

انہوں نے کہا بلوچستان میں بچوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف بھرپور جوابی کاروائی جاری ہے۔۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت تیار ہیں۔۔ شکر الحمدللہ ہم نے دشمن کو اپنی سرزمین اور فضائی حدود میں بھی داخل نہیں ہونے دیا


انہوں نے کہا میڈیا ہمارا ستون ہے ۔۔۔ پاکستان کے میڈیا نےپاک فوج کیساتھ ملکر جنگ لڑی۔۔ میڈیاہمارا فخر ہے، پاکستانی میڈیا نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے اوردکھاتے ہیں۔۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.