Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی خودمختار ریاست میں پوشیدہ ہے:چین

جولائی 30, 2025

"پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بچے پاکستان نہیں آئے، 5 اگست کا احتجاج پہلے ہی فلاپ ہو چکا”: عظمیٰ بخاری

جولائی 30, 2025

پاکستان سپورٹس بورڈ نے”سپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025″ کا اعلان کر دیا

جولائی 30, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی خودمختار ریاست میں پوشیدہ ہے:چین
  • "پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بچے پاکستان نہیں آئے، 5 اگست کا احتجاج پہلے ہی فلاپ ہو چکا”: عظمیٰ بخاری
  • پاکستان سپورٹس بورڈ نے”سپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025″ کا اعلان کر دیا
  • مغرب جوہری پروگرام کو بہانہ بنا کر ایران کا راستہ روکنا چاہتا ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
  • حسن ابدال میں برساتی نالے میں ڈوب کر مرنےوالوں کی تعداد 7 ہو گئی،3کی تلاش جاری
  • طلاق یافتہ بیٹی باپ کی پنشن کی حقدار ہے:سپریم کورٹ
  • غزہ کی بھوک کو ‘اخلاقی ناکامی’ کہنے پر اسرائیلی نیوز اینکر کی سرزنش
  • قربانی کیلئے اولاد اور مال دوسروں کا،عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان نہ آنا ڈرامہ ہے:خواجہ آصف
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»بھارت شکست کا بدلہ بلوچستان میں بچوں پر حملے کر کے لینا چاہتا ہےجو ہم ہونےنہیں دیں گے:ترجمان پاک فوج
پاکستان

بھارت شکست کا بدلہ بلوچستان میں بچوں پر حملے کر کے لینا چاہتا ہےجو ہم ہونےنہیں دیں گے:ترجمان پاک فوج

EditorBy Editorمئی 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بھارت 10 مئی کی بدترین اور ذلت آمیز شکست کا بدلہ بلوچستان میں اسکول جانے والے بچوں پر حملہ کر کے لینا چاہتا ہے جو ہم ہونے نہیں دیں گے۔

یہ بات پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی ان کے ساتھ تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا خضدار میں 21 مئی کو فتنۃ الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا، فتنۃ الہندوستان جان بوجھ کر معصوم اور نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنارہاہے۔

انہوں نے کہا خضدار میں بچوں کی شہادت میں فتنۃ الہندوستان ملوث ہے، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کررہا ہے اور گزشتہ 20 سال سے ریاستی دہشت گردی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان نے 2009میں دہشت گردی کے ثبوتوں سے بھرا ڈوزیئر شرم الشیخ میں اس وقت کے بھارتی وزیراعظم کو پیش کیا، 2015 میں پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کیا۔

انہوں نے کہاکہ 2016 میں دنیا نے بلوچستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بیوقوفانہ چہرہ کلبھوشن یادو کی شکل میں دیکھا، جوکہ بھارتی بحریہ کا حاضرسروس افسر تھا، جس نے بھارتی حکومت کے احکام پر انجام دیے گئے اپنے تمام گھناؤنے جرائم اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کا اعتراف کیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 2019 میں ایک مرتبہ پھر بھارتی دہشت گردی کے ثبوتوں سے بھرا ڈوزیئر اقوام متحدہ کے حوالے کیا گیا، انہوں نے کہاکہ حال ہی میں ملکی و غیر ملکی میڈیا نے رضاکارانہ ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں کے اعترافی بیانات دیکھے، جنہوں نے بتایا کہ ہندوستان کیسے بلوچستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کررہا ہے اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

ڈی جی آئی ایس آر نے سانحہ خضدار میں شہید اور زخمی ہونے والے بچوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کا اصل شیطانی اور سفاکانہ چہرہ ہے، اسے یاد رکھنے کی ضرورت ہے، یہ ہے جو 21 مئی کو ہندوستان کے حکم پر فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کیا، کیا اس میں کوئی انسانیت، کوئی اخلاقیات، کوئی بلوچیت یا کوئی پاکستانیت ہے؟

انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معصوم شہریوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 12 اپریل 2024 کو نوشکی پنج پائی میں 12 مزدوروں کو قتل کیا گیا، 28 اپریل 2024 کو کیچ کے علاقے تمپ میں 2 مزدوروں کو شہید کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فتنۃ الہندوستان نے 9 مئی 2024 کو گوادر کے علاقے سربندر میں 7 حجاموں کو سوتے ہوئے ذبح کیا ، 26 اگست 2024 کو ماشخیل میں 22 بے گناہ مسافروں کو قتل کیا گیا، 28 ستمبر 2024 کو پنجگور کے علاقے خدابان میں 7 مزدور شہید کیے گئے جبکہ 10 اکتوبر 2024 کو دکی میں 21 کان کنوں کو شہید اور 7 کو زخمی کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فتنۃ الہندوستان نے 13 نومبر 2024 کو زیارت میں بس میں سفر کرنے والے 3 مسافروں کو شہید کیا ، 10 فروری 2025 کو کیچ میں 2 درزیوں کو شہید کیاگیا، 14 فروری 2025 کو ہرنائی میں آئی ای ڈی کے دھماکے میں 10 معصوم لوگوں کو شہید کیاگیا، 19 فروری کو بارکھان میں 7 مسافروں کو بس سے اتار کر شہید کیا گیا، 9 مارچ کو پنجگور میں 3 حجاموں کو شہید کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ 11 مارچ کو فتنۃ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے معصوم لوگوں اور چھٹی پر جانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو شہید کیا، 26 مارچ کو گوادر میں 6 غریب مزدوروں کو شہید کیا گیا جبکہ 6 اور 7 مئی کو فتنۃ الہندوستان کے اصل باپ نے خود آکر دہشتگردی کی اور مساجد کو نشانہ بنایا اور ہمارے 22 بچوں اور عورتوں سمیت 40 شہریوں کو شہید کیا۔

نہوں نے بتایا کہ فتنۃ الہندوستان نے 9 مئی کو لسبیبلہ میں 3 معصوم حجاموں کو شہید کیا، 13 مئی کو نوشکی میں 4 غریب مزدوروں کو حملے میں شہید کیا اور پھر 21 مئی کو 6 معصوم پھولوں کو شہید کیا گیا جبکہ 51 زخمی ہیں جن میں بیشتر بچے ہیں اور اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان کے بلوچ پوچھ رہے ہیں کہ اس دہشت گردی کا بلوچیت سے کیا تعلق ہے؟ پاکستان کے مسلمان پوچھ رہے ہیں کہ اس دہشتگردی کا اسلام اور پاکستان سے کیا تعلق ہے؟ یہ کون سا اسلام اور کون سی بلوچیت ہے جس میں انسان کا زندہ رہنے کا حق یہ ہے کہ تمہارا ڈی این اے کیا ہے ؟ یہ کون سا نظریہ ہے جس کے تحت یہ درندگی ہندوستان کے پیسے اور احکام پر بربریت کررہے ہیں؟ یہ کوی نظریہ نہیں یہ حیوانیت ہے، اس لیے یہ فتنۃ الہندوستان ہے، اس کا کسی بلوچستان سے تعلق نہیں ہے، اس کا تعلق صرف ہندوستان سے ہے۔

اس موقع پر ترجمان پاک فوج میں نے بھارتی فوج کے حاضر سروس میجر سندیپ کی پاکستان میں موجود دہشت گرد سے کی گئی گفتگو ایک مرتبہ پھر سنائی، جسے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ آڈیو میں بھارتی میجر نے اعتراف کیا کہ بھارت لاہور سے لے کر بلوچستان تک دہشت گردی میں ملوث ہے، اس طرح بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے، ہمارے پاس اس طرح کئی ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ 22 اپریل کو جب سے پہلگام کا واقعہ ہوا دنیا اور پاکستان پوچھ رہا ہے کہ پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت کہاں ہے؟ پاکستان کا تعلق کیسے ثابت ہوتا ہے، سامنے لائیں، اور جب کچھ دن قبل بھارتی سیکریٹری خارجہ سے پہلگام کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں، اگر تحقیقات جاری ہیں تو 6،7 مئی کی رات کیا ثبوت تھے جو پاکستان پر حملہ کردیا گیا؟

انہوں نے بین الاقوامی میڈیا سے سوال کیا کہ 7 مئی کی صبح جب میڈیا مریدکے، بہاولپور اور مظفر آباد گیا تو کیا وہاں دہشتگردوں کے تربیتی مراکز تھے؟ کیا دہشت گردوں کی تربیت کی کوئی نشانی ملی؟ وہاں اس وقت بھی بچوں اور خواتین کے جلتے ہوئے گوشت کی بو محسوس کرسکتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ فتنۃ الہندوستان نے 9 مئی کی صبح سے لے کر رات 2 بجے تک ہندوستان کی ایما پر بلوچستان بھر میں 33 دہشت گرد حملے کیے، جن میں 5 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 22 کو گارفتارکیا گیا، ہندوستان نے جس وقت ڈرون اور میزائل بھیجے اسی وقت فتنۃ الہندوستان کوبھی ایکٹو کیا۔

انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کا مقصد صرف پیسہ ہے، بھارت انہیں افغانستان میں دستیاب امریکی اسلحہ خرید کر دیتا ہے، اسی طرح فتنۃ الخوارج کا بھی ہندوستان کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے جو کہ واضح ہوتا جارہا ہے، اتنے مہنگے ہتھیار کون خرید کر دے رہا ہے، ظاہر ہے ہندوستان فنڈنگ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں ان کے قبضے سے انتہائی مہنگا امریکی اسلحہ برآمد ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ صرف ملٹری فنڈنگ اور قتل و غارت ہی نہیں بلکہ بھارت کا میڈیا ونگ بھی فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 4 نومبر 2023 کو میانوالی ایئربیس پر حملے سے ایک رات قبل بھارتی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا گیا کہ کل بڑا دن ہے، اس لیے جلدی سوجائیں اور اگلے دن پوسٹ کی گئی ہے گڈمارننگ میانوالی، اور پھر میانوالی کے واقعے کو بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

نہوں نے بتایا کہ 6 اکتوبر 2024 کو کراچی میں چینی دوستوں پر حملے سے قبل را سے تعلق رکھنے والے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پہلے ہی پوسٹ کردیا کہ کچھ گھنٹوں بعد بڑا دن ہے، اور حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے جشن منانا شروع کردیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے سے قبل بھی ایسا ہی ہوا، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کہا گیا کہ آج اور کل پاکستان پر نظریں جمائے رکھیں، بلوچستان میں امن کا راستہ کشمیر سے ہوکر گزرتا ہے اور پھر حملے کے بعد ان کے پورے میڈیا نے ان سفاکانہ عمل پر جشن منانا شروع کردیا جبکہ پوری دنیا اس کی مذمت کررہی تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ خضدار کے بزدلانہ حملے کے فوری بعد بھی بھارتی سوشل میڈیا نے پوسٹ کرنا شروع کردیں اور پھر بھارتی میڈیا نے واقعے کی تصاویر اور وڈیوز نشر کرنا شروع کردیں، دنیا میں کون سا ملک ہے جو دہشت گردی پر جشن مناتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا ایلیٹ نے عورتوں اور بچوں سمیت 40 پاکستانیون کی موت کو بڑی کامیابی قرار دیا اور وہ اب بھی اسے بڑی کارروائی قرار دے رہے ہیں، جدید تاریخ میں کوئی قوم، کوئی میڈیا اور کوئی حکومت آپ کو بچوں اور عورتوں کی موت کا جشن مناتے ہوئے نہیں ملے گی۔

دریں اثنا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس طرح قوم بھارت کے خلاف جنگ میں ایک آہنی دیوار بن گئے تھی اسی طرح بھارتی پراکسیز کے خلاف بھی آہنی دیوار بن جانے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت اس لیے کی کہ تمام فورسز دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں اور ان کے خلاف گھیرا تنگ کررہی ہیں، گذشتہ برس 250 کے قریب دہشت گرد مارے گئے تھے اور اس سال اب تک 230 کے قریب دہشت گرد بلوچستان میں ہم مار چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا گیا، وہ جب نکلتے ہیں تو محض 25، 30 لوگ ان کے ساتھ ہوتے ہیں، بلوچستان کے لوگ بھی انہیں پہچان چکے ہیں، بھارت کے خلاف جنگ میں مغربی سرحد سے ایک سپاہی بھی نہیں ہٹایا گیا، بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بلوچوں کی جنگ نہیں ہے، یہ بھارت کی پراکسیز ہیں جو پیسے لے کر قتل کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بلوچستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، اور وہ وہاں متعدد معاشی منصوبوں پر کام جاری ہے، یہ سماجی و معاشی ترقی دہشت گردوں کو ہضم نہیں ہورہی، وزیراعظم اور حکومت کی بلوچستان پر خصوصی توجہ ہے، اور بلوچستان کے لیے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں، اور یہ بات دشمن کو کَھل رہی ہے۔

وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے فتنۃ الہندوستان کی بیخ کنی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، جیسے سانحہ اے پی ایس کے بعد آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا اسی طرح فتنۃ الہندوستان کے خلاف بھی آپریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور ان دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے کوئی نظریہ نہیں ہے، اس کے پیچھے بھارت کی اجارہ داری کی خواہش ہے جو پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے اور اس کے لیے وہ فنڈنگ کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز اور عوام نے مل کر سنبھالنا ہے اور ہم سنبھال سکتے ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی کو بے نقاب کریں، جو لوگ ان کے انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں تو دہشت گردوں کا انسانی حقوق سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، جب دہشت گرد مارے جاتے ہیں تو ہم ان کے ڈی این اے کراتے ہیں تو ان میں سے آدھے وہی نکلتے ہیں جن کی تصویریں یہ مسنگ پرسن کے طور پر لے کر گھوم رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ بات کھل کر سامنے آچکی ہیں ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ دہشت گردی کی پراکسی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کی جانب سے سکھوں کے مقدس مقامات پر میزائل حملوں کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے امرتسر میں سکھوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا، اور ننکانہ صاحب میں بھی ڈرون حملے کرنے کی کوشش کی جنہیں ہم نے ناکام بنایا، ہم سکھوں کے مقدس مقامات کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کا خیال کرتے ہیں۔

بھارت کی جانب سے پاکستان پر دوبارہ کسی جارحیت کے امکان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے اور امن چاہتا ہے، لیکن اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ دوبارہ جارحیت کرسکتا ہے تو پھر ہمیں آزما کر دیکھ لے، ہم دوبارہ اسے سبق سکھادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا امن نہیں ہوسکتا، جب تک مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت نہیں مل جاتا یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلوچستان میں ہم دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کررہے ہیں اور یہ بہت موثر طریقہ کار ہے، جسے ہم جاری رکھیں گے، دہشت گردوں کابلوچستان اور بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے، فتنۃالہندوستان بلوچستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتا اور اسی لیے ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بناتے ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر بلوچستان ترقی کرگیا تو انہیں اپنے مذموم مقاصد کے لیے کوئی بندہ نہیں ملے گا۔

قبل ازیں، پریس کانفرنس کے آغاز میں سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کو نشانہ بنایا، یہ دہشت گرد حملہ اسکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔

انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملے میں فتنہ الہندوستان ملوث ہے، فتنۃ الہندوستان نے امن سبوتاژ کیا ۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی خودمختار ریاست میں پوشیدہ ہے:چین

جولائی 30, 2025

"پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بچے پاکستان نہیں آئے، 5 اگست کا احتجاج پہلے ہی فلاپ ہو چکا”: عظمیٰ بخاری

جولائی 30, 2025

پاکستان سپورٹس بورڈ نے”سپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025″ کا اعلان کر دیا

جولائی 30, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی خودمختار ریاست میں پوشیدہ ہے:چین

جولائی 30, 20251

"پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بچے پاکستان نہیں آئے، 5 اگست کا احتجاج پہلے ہی فلاپ ہو چکا”: عظمیٰ بخاری

جولائی 30, 20251

پاکستان سپورٹس بورڈ نے”سپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025″ کا اعلان کر دیا

جولائی 30, 20251

مغرب جوہری پروگرام کو بہانہ بنا کر ایران کا راستہ روکنا چاہتا ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای

جولائی 30, 20251
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025748

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024511

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025224
Don't Miss
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی خودمختار ریاست میں پوشیدہ ہے:چین

By Editorجولائی 30, 20251

چین نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور امداد کی بحالی کا مطالبہ…

"پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بچے پاکستان نہیں آئے، 5 اگست کا احتجاج پہلے ہی فلاپ ہو چکا”: عظمیٰ بخاری

جولائی 30, 2025

پاکستان سپورٹس بورڈ نے”سپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025″ کا اعلان کر دیا

جولائی 30, 2025

مغرب جوہری پروگرام کو بہانہ بنا کر ایران کا راستہ روکنا چاہتا ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای

جولائی 30, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

مشرق وسطیٰ میں امن فلسطین کی خودمختار ریاست میں پوشیدہ ہے:چین

جولائی 30, 2025

"پھپھو کی حسرت ہی رہ گئی، بچے پاکستان نہیں آئے، 5 اگست کا احتجاج پہلے ہی فلاپ ہو چکا”: عظمیٰ بخاری

جولائی 30, 2025

پاکستان سپورٹس بورڈ نے”سپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025″ کا اعلان کر دیا

جولائی 30, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025748

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024511

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025458

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.