آپریشن بیان مرصوص میں مسلح افواج کے حوصلے،قربانی اور عوام کی حب الوطنی قابل رشک رہی:آرمی چیف

0

آپریشن بیان مرصوص اور معرکہ حق میں پاک فوج کی لازوال فتح اور سیاسی قیادت کی دانشمندی اور عوام کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر مملکت، وزیراعظم، سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

اس موقع پر عشائیہ کے شرکاء نے فیصلہ کن موڑ پر قوم کی رہنمائی کرنے والی سیاسی قیادت کی دانشمندی کو سراہا۔۔ مسلح افواج کے حوصلے، قربانی اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی حکمت عملی اور دوراندیشی پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے آپریشن بنیان مرصوص میں مسلح افواج کے بہترین باہمی تعاون کو سراہا۔۔ بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے غیرمتزلزل کردار کی تعریف کی۔۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کو "فولادی دیوار” قرار دیتے ہوئے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئروں اور سفارتکاروں کی شاندار خدمات کا بھی اعتراف کیا۔۔

انہوں نے کہا سائنسدانوں، انجینئروں اور سفارتکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم نے تنازعے کے دوران کلیدی کردار ادا کیا۔۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے عشایئے میں عشائیہ میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئررمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، اہم سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت، اعلیٰ سرکاری حکام اور تینوں افواج کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.