وزیراعظم شہباز شریف نے تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم امہ کے مرکزی رہنما کی حیثیت پر آیت اللہ خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کیا۔۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر بریف کیا۔۔ وزیراعظم نے حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔۔ وزیراعظم نے خطے میں ترقی و خوشحالی کے لئے پاکستان کی امن کی خواہش کو اجاگر کیا۔۔
وزیر اعظم نے پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر آیت اللہ خامنہ ای کو بریف کیا۔۔
وزیراعظم نے کہا حکومت پاکستان ایران کے ساتھ سٹریٹیجک تعلق کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔۔ وزیر اعظم نے نیوکلیئر توانائی کے معاملے پر ایران امریکہ مذاکرات پر ایرانی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا۔۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعمیری مذاکرات کی امید کا اظہار کیا۔۔
وزیراعظم نے کہا تعمیری حل اور مذاکرات خطے میں امن و خوشحالی کو فروغ دیں گے۔۔
ایرانی سپریم لیڈر نے خطے میں خوشحالی اور امن کے فروغ میں وزیر اعظم کے کردار کو سراہا۔۔ سپریم لیڈر کا دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔ وزیر اعظم نے ایران کے سپریم لیڈر کی اقبال کی شاعری کے ساتھ وابستگی کو بھی سراہا۔۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آیت اللہ خامنہ ای کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی