پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اٹھمقام میں ریلی

0

مظفرآباد:پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِ اہتمام مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اٹھمقام میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلی میں بزرگوں ، جوانوں، بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعروں سے مزین بینرز اور کتبے اٹھائے ریلی میں شرکت کی ۔
مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جبرواسبتداد کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔کشمیری مظاہرین نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی موچوں کے سامنے احتجاج کیا ۔
اس موقع پر ریلی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین وقت آگیا ہے کہ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرکے پاکستان اور بھارت میں امن کا قیام عمل میں لائے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر کو حق خودارادیت مل جائے تو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جموں کشمیر میں رائے شماری کا وعدہ پورا کریں ۔
آزاد کشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مستعد کھڑے ہیں ۔ ریلی کے شرکاء نے لائن آف کنٹرول پر نیلم شاہراہ پر مارچ کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.