ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ۔۔۔ بینک نے 30 کروڑ ڈالر مختلف منصوبوں کے لئے فراہم کئے جبکہ50 کروڑ ڈالر کی پالیسی ضمانت فراہم کی ہے۔۔ اس ضمانت کے بعد حکومت کسی بھی کمرشل بینک سے ایک ارب ڈالر قرض بآسانی حاصل کر سکتی ہے۔۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر پاکستان کنٹری ڈاکٹر ایما فین نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں حیران کن ترقی کی ہے جس کی بنا پر بینک نے اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ملک کو پالیسی ضمانت دی ہے۔۔
پاکستان کو یہ قرض ٹیکس پالیسی اور انتظامی صورتحال میں بہتری کیلئے دیا گیا ہے۔۔ پاکستان اس قرض سے عوامی فلاح و بہبود کے شعبے میں خرچ کر سکتا ہے اور ملک کی کیش منیجمنٹ میں مزید بہتری آئے گی۔۔
یہ قرض پاکستان کی معیشت کو بیرونی خطرات سے مزاحمت میں معاون ثابت ہو گا۔۔