دنیا پاکستان کی حیران کن معاشی ترقی کی معترف

0

ایمرجنگ پاکستان۔۔۔ حکومت نے معیشت میں غیر معمولی ترقی کر کے دنیا کو حیران کر دیا۔۔۔

عالمی و مقامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیز نے مہر ثبت کردی۔۔

آئی ایم ایف نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ مضبوط معاشی اصلاحات کے ساتھ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔۔

انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طویل المدتی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔۔ ۔ہر سال دو ارب ڈالر پاکستان کو دینے کا وعدہ بھی کیا۔۔

معاشی بہتری پر فچ نے پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی سے بڑھا کر بی پازیٹو کی۔

موڈیز نے بڑے معاشی اشاریوں میں بہتری پر پاکستان کا آئوٹ لک مثبت کیا۔۔

صارفین کی عالمی سروے کرنے والی کمپنی آئیسوس کے مطابق صارفین کا اعتماد اور توقعات کا انڈیکس 6 سال کی بلند سطح پر ہے۔۔

اوورسیز انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کا انڈیکس چھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔۔ بزنسں کانفیڈنس انڈیکس میں بڑا جمپ آیا جو 5 سے بڑھکر 11 فیصد ہوگیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.