نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے موٹر وے ٹول ٹیکس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔۔
نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز نافذ کر دئے گئے۔۔ اضافی ٹول چارجز 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے
اسلام آباد تا لاہور موٹروے پر کار کا نیا ٹول ٹیکس 1800 روپے کر دیا گیا۔۔ لاہور تا عبدالحکیم (M-3) کار کے لیے نیا ٹول 1200 روپے ہو گا۔۔
پنڈی بھٹیاں تا ملتان (M-4) کار کے لیے نیا ٹولٹیکس 1600 روپے ہو گا۔۔ ملتان تا سکھر (M-5) کار کا نیا ٹول 1800 روپے ہو گا۔۔
ڈی آئی خان تا حاکلہ (M-14) کار کے لیے ٹول 1000 روپے ہو گیا ۔۔۔ حسن ابدال تا مانسہرہ (E-35) ایکسپریس وے پر کار کا ٹول 450 روپے مقرر کیا گیا ہے۔۔
لاہور تا اسلام آباد 2 و 3 ایکسل ٹرک کا نیا ٹول 7900 روپے ہو گیا۔۔آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے نیا ٹول 10200 روپے ہو گا۔۔