بیلاروس کی ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس کے کمانڈر میجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ،
ملاقات کے دوران فضائی طاقت اور فوجی تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے وسیع سلسلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بات چیت میں اپنے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے باہمی عزم کا اعادہ بھی کیا گیا،
دونوں فریقوں نے اپنی متعلقہ فضائی افواج کے درمیان قریبی اور مسلسل مصروفیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے میجر جنرل آندرے یولیانووچ لوکیانووچ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔