Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

منیٰ میں رمی جمرات: لاکھوں عازمین نے حج 2025 کی اختتامی رسم ادا کی

جون 6, 2025

رواں برس قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ

جون 6, 2025

وزیر اعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ، آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر خانہ کعبہ میں شکرانہ کے نوافل ادا کیے

جون 6, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • منیٰ میں رمی جمرات: لاکھوں عازمین نے حج 2025 کی اختتامی رسم ادا کی
  • رواں برس قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ
  • وزیر اعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ، آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر خانہ کعبہ میں شکرانہ کے نوافل ادا کیے
  • مودی راج میں عید منانا جرم ، مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر یلغار
  • بھارتی حکومت کی مذاکرات سے ہچکچاہٹ معنی خیز ہے : بلاول بھٹو
  • پاکستان میں 11 کروڑ افراد انتہائی غریب ، آمدن 3 ڈالر روزانہ سے بھی کم
  • دوستی دشمنی میں بدل گئی ، ایلون مسک نے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کردیا
  • سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ، تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»بھارتی حکومت کی مذاکرات سے ہچکچاہٹ معنی خیز ہے : بلاول بھٹو
پاکستان

بھارتی حکومت کی مذاکرات سے ہچکچاہٹ معنی خیز ہے : بلاول بھٹو

EditorBy Editorجون 6, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی مذاکرات سے ہچکچاہٹ معنی خیز ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عالمی خبررساں ادارے اے ایف پی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاک بھارت تعلقات، امریکی کردار اور خطے میں امن و استحکام پر تفصیل سے اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کے لیے حوصلہ افزا کردار ادا کیا اب انہیں چاہیے کہ وہ دونوں ممالک کو جامع اور بامعنی مذاکرات کی میز پر بھی لانے میں فعال کردار ادا کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے بھارتی حکومت کی ہچکچاہٹ نہ صرف معنی خیز ہے بلکہ خطے میں خطرناک مثال بھی قائم کر رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ دہشت گردی سمیت تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن کشمیر کو ایک بنیادی تنازع کے طور پر مذاکرات کی میز پر لانا ناگزیر ہے۔

چیئرمین پی پی پی نے واضح کیا کہ بھارت کی جارحانہ پالیسی کے باعث خطہ نیو نارمل جیسی صورتحال سے دوچار ہو رہا ہے جہاں کسی بھی دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کوئی بھی ملک جنگ چھیڑ سکتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 1.7 ارب افراد کی تقدیر کو غیرریاستی کرداروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس غیر یقینی اور غیر متوازن فضا کو معمول کے طور پر قبول کرنا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ اسے فوری طور پر ختم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرمپ دور صدارت میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ملکوں کو اس بہتری کو امن کے فروغ کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔

قبل ازیں  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں غیر معمولی کردار اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر امریکی حکام اور ٹرمپ انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں امریکا کے اہم اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستانی وفد چیئرمین امور خارجہ کمیٹی برائن ماسٹ، چیئرمین ذیلی کمیٹی امور خارجہ بل ہوزینگا، کانگریس مین بریڈ شرمین، گریگوری میکس سے بھی ملا۔

اس موقع پر پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے، اقتصادی اور اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی اور جنوب ایشیا میں امن واسحتکام کو فروغ دینے کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستانی وفد نے سینیٹرز جم بینکس، کرس وان ہولن اور سینیٹر کوری بوکر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کیں۔

پاکستانی وفد کانگریس خارجہ امور ذیلی کمیٹی برائے جنوب اور وسط ایشیا سڈنی کملاگرڈو سے بھی ملا اور رکن کمیٹی برائے خارجہ امور رکن کانگریس ٹام کین جونیئر سے بھی ملاقات کی۔

جن دیگر اراکین کانگریس سے ملاقات کی گئی ان میں امریکی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن اور کانگریس مین جان مولینار سے بھی شامل تھے، وفد نے علاقائی امن، بھارتی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیے جانے کے بھارتی اقدامات کا نوٹس لیا جائے، سابق وزیر خارجہ نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ جارحیت کی بجائے ڈائیلاگ، ڈپلومیسی اور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نکالا جانا چاہیے۔

پاکستانی وفد نے جموں و کشمیر تنازع کے منصفانہ حل اور مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے تجارتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک امریکا تجارت دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری روابط اورعوام کی بہتری کیلئے پل ہے۔

‎ امریکی کانگریس اراکین نے پاکستان کے اقتصادی استحکام، امن کے اہداف کے لیے حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی اور معاشی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

رواں برس قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ

جون 6, 2025

وزیر اعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ، آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر خانہ کعبہ میں شکرانہ کے نوافل ادا کیے

جون 6, 2025

مودی راج میں عید منانا جرم ، مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر یلغار

جون 6, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

منیٰ میں رمی جمرات: لاکھوں عازمین نے حج 2025 کی اختتامی رسم ادا کی

جون 6, 20251

رواں برس قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ

جون 6, 20251

وزیر اعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ، آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر خانہ کعبہ میں شکرانہ کے نوافل ادا کیے

جون 6, 20251

مودی راج میں عید منانا جرم ، مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر یلغار

جون 6, 20250
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025737

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025737

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024495

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025444

مارچ سے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ

فروری 2, 2025216
Don't Miss
دنیا

منیٰ میں رمی جمرات: لاکھوں عازمین نے حج 2025 کی اختتامی رسم ادا کی

By Editorجون 6, 20251

منیٰ (سعودی عرب): حج 2025 کی اہم ترین اور اختتامی رسم "رمی جمرات” آج لاکھوں…

رواں برس قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ

جون 6, 2025

وزیر اعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ، آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر خانہ کعبہ میں شکرانہ کے نوافل ادا کیے

جون 6, 2025

مودی راج میں عید منانا جرم ، مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر یلغار

جون 6, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

منیٰ میں رمی جمرات: لاکھوں عازمین نے حج 2025 کی اختتامی رسم ادا کی

جون 6, 2025

رواں برس قربانی کے جانوروں کی فروخت میں اضافہ

جون 6, 2025

وزیر اعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ، آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح پر خانہ کعبہ میں شکرانہ کے نوافل ادا کیے

جون 6, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025737

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024495

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025444

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.