تل ابیب : اسرائیلی مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگ سے ایرانی خطرہ ختم نہیں ہوسکتا، ایران اسرائیل پر 20 ہزار میزائل داغنا چاہتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مشیر قومی سلامتی زاچی ہنیبی نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی ہزاروں بیلسٹک میزائل موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل پر 20 ہزار بیلسٹک میزائل داغنا چاہتا ہے، موجودہ جنگ سے ایرانی خطرہ ختم نہیں ہوسکتا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 12 اور 13 جون کی درمیانی شب ایران کیخلاف جارحیت کرتے ہوئے تہران سمیت مختلف شہروں پر حملے کیے، جس میں اب تک فوجی سربراہان، ایٹمی سائنسدانوں سمیت 250 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
ایران نے اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس، تل ابیب، حیفہ سمیت دیگر شہروں پر بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے حملہ کیا، جس میں اب تک 25 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔