کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قیمت مسلسل گر رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپیہ دسمبر 2023 کے بعد پہلی بار 283 روپے سے نیچے گر گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 21 پیسے مہنگا ہو گیا۔ ایک ڈالر کی قیمت 283 روپے 21 پیسے پر بند ہوئی۔
بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔ برآمدات کم ہو رہی ہیں جبکہ امپورٹ بل مسلسل بڑھ رہا ہے۔