ایران اسرائیل جنگ میں طوالت سے سرمایہ کار خاصے محتاط نظر آتے ہیں۔۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت رک گئی۔
ایک اونس سونا 21 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 431 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ادھر پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کمی آئی۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ خالص سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے گر کر 3 لاکھ 10 ہزار 613 روپے رہی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 550 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 84 ہزار 738 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 3 ہزار 787 روپے اور 3 ہزار 246 روپے پر برقرار رہیں۔