اسرائیل ایران پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادھر ایران نے سیکڑوں میزائلوں کے ساتھ اسرائیل کے مختلف مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں میں گزشتہ تین دنوں کے دوران 45 خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔صہیونی حکومت کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں میں گزشتہ تین دنوں کے دوران 45 خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔
ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی حکومت نے عملاً ایران پر جنگ مسلط کر دی ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے مسلسل میزائل حملوں سے اسرائیل کے اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے بے پناہ اعتماد کو دھچکا پہنچا ہے۔
ایران کی جانب سے تین راتوں کی مسلسل بمباری کے بعد اسرائیلی اب کسی شک و شبہ میں نہیں رہے کہ ان کی حکومت جو بات مسلسل کہتی آ رہی تھی وہ بالکل سچ تھی کہ ان کا مشہور میزائل دفاعی نظام ’ناقابلِ تسخیر‘ نہیں ہے۔
دی ٹیلیگراف کے مطابق ایران کے اسرائیل پر گزشتہ رات براہِ راست حملوں میں اب تک کم از کم 5 مزید افراد ہلاک ہوئے ہیں۔