اسرائیل نے ایران پر کاری ضرب لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی پر حملہ خارج از امکان نہیں ہے۔ اپنے جنگی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسرائیل کو جو کچھ کرنا پڑا کرے گا۔۔
’اے بی سی نیوز‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دیکھیں، ہم وہی کر رہے ہیں جو ہمیں کرنا چاہیے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں تفصیلات میں نہیں جاؤں گا، لیکن ہم نے ایران کے اعلیٰ جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا ہے، یہ بنیادی طور پر ہٹلر کی جوہری ٹیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کے منصوبے ’تنازع کو بڑھائیں گے نہیں، بلکہ اسے ختم کردیں گے‘۔
نیتن یاہو نے اشارہ دیا کہ وہ ایران کی طرف سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ جعلی مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں، جن میں وہ جھوٹ بولتے ہیں، دھوکا دیتے ہیں، اور امریکا کو بے وقوف بناتے ہیں، آپ جانتے ہیں، ہمارے پاس اس پر بہت مستند انٹیلی جنس موجود ہے۔