ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف ny جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا اور یہاں اساتذہ اور طلبہ سے خطاب بھی کیا۔۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے پُرجوش استقبال کیا
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص” میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا
انہوں نے کہا "آپریشن بنیان مرصوص”میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ۔ کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ۔ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔۔
یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات کی جانب سے پاک فوج کو جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔
طالبات کا کہنا تھا ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں۔۔عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔۔
طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی