تمام صارفین کو 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 منٹ فری دینے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کی تعداد 200 ملین ہونے پر تمام موبائل فون صارفین کو کل مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس مفت دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی اے کے مطابق براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین اور فائبر آپٹک صارفین 2 ملین ہو گئے ہیں، موبائل فون صارفین کو کل مفت 2 گیگابائٹ ڈیٹا انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس دیئے جائیں گے جسے *#2200#ڈائل کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔

صارفین کو 24  گھنٹے کیلئے مفت انٹرنیٹ اور آن نیٹ منٹس فراہم کیے جائیں گے ، خواتین سم مالکان میں 200 اسمارٹ فونز تقسیم کیے جائیں گے، منتخب یونیورسٹیز میں  6  ماہ کیلئے مفت وائی فائی ہاٹ اسپاٹ قائم کیے جائیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے