امریکی صدر ٹرمپ ایران پر حملے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے میں کنفیوژن کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی اجازت دے دی ہے لیکن صدر ٹرمپ نے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
بدھ کو امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں صدر ٹرمپ نے وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور سیکیورٹی حکام سے ایران پر حملے کی تفصیلی بات چیت کی لیکن ابھی تک اس اہم ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔