خرطوم — سوڈان کے مغربی کوردوفان علاقے میں المجلد ہسپتال پر ہونے والے ایک خونی حملے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے اور طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔ یہ تصدیق عالمی ادارہ صحت (WHO) نے منگل کے روز جاری بیان میں کی۔
- یہ مہلک حملہ ہفتے کے آخر میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان جھڑپوں کے دوران پیش آیا
- متاثرہ المجلد ہسپتال ملک کے سب سے متنازعہ خطوں میں واقع ہے، جہاں مسلح تصادم شدید ہوتا جا رہا ہے
- زخمیوں میں خواتین، بچے اور بے گھر افراد شامل ہیں، جنہیں ہسپتال میں پناہ دی گئی تھی
عالمی ادارہ صحت کا سخت ردعمل
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے حملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا بیان میں کہا”صحت کی سہولیات پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ ان حملوں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔”ابھی تک یہ واضح نہیں کہ حملے کی ذمہ داری کس فریق پر عائد ہوتی ہے تحقیقات جاری ہیں، اور عالمی ادارے علاقے میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں