بہتر مستقبل اور اپنی دولت بڑھانے کیلئے کروڑ پتی افراد نے اپنے آبائی وطن چھوڑنے شروع کر دیئے ۔۔۔ نیو ورلڈ ویلتھ رپورٹ کے مطابق اس سال ایک لاکھ 42 ہزار کروڑ پتی افراد دوسرے ملکوں میں جا بسے۔۔۔
متحدہ عرب امارات کروڑ پتی افراد کی پہلی منزل رہی ۔۔۔ 63 ارب ڈالر کے مالک 9 ہزار 800 کروڑ پتی یو اے ای منتقل ہوئے ۔۔۔ 44 ارب ڈالر اثاثوں کے ساڑھے سات ہزار کروڑ پتیوں کو امریکہ نے خوش آمدید کہا ۔۔۔ 18 ارب 40 کروڑ ڈالر لیکر 2 ہزار 400 کروڑ پتی سعودی عرب پہنچ گئے۔۔۔
ترکیہ، تائیوان، آئرلینڈ، ارجنٹینا اور مصر سے بھی ایک ایک سو کروڑ پتیوں نے اپنے آبائی وطن چھوڑ دیئے ۔۔۔ پاکستان سے بھی 100 کروڑ پتی افراد ہجرت کر گئے ۔۔۔
کروڑ پتی افراد کے انخلا میں برطانیہ سرفہرست ہے۔۔ یہاں سے 92 ارب ڈالر کے مالک 16 ہزار 500 افراد ملک چھوڑ گئے ۔۔۔۔ چین سے 56 ارب ڈالر لیکر 7 ہزار 800 افراد نے دوسرے ممالک کی شہریت لے لی۔۔