خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 مکمل طور ایئر ایمبولینس میں تبدیل

پشاور : چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا بڑا ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 مکمل طور پر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل یہ ہیلی کاپٹر کرم میں میڈیکل سروسز کے لیے استعمال ہو چکا ہے۔

آئی جی پولیس خیبر پختون خو اور چیف سیکریٹری نے کوہاٹی گیٹ میں سپریم کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ سوات واقعہ ناخوش گوار تھا لیکن 80 لوگوں کی جان بھی وہاں بچائی گئی، ریسکیو 1122 کو مزید جدید آلات فراہم کر رہے ہیں۔

آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقارحمید نے کہا کہ اب تک محرم الحرام کے تمام جلوس بخیریت مکمل ہوئے ہیں، پولیس چوکس ہے، تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں، 11 ہزار سے زیادہ پولیس سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے