اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔
ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے یوٹیوب کو چینل بلاک کرنے کا حکم دیا۔۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی
عدالت کا صحافی مطیع اللہ جان ، اسد طور ، صدیق جان سمیت 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کا حکم۔۔
معید پیرزادہ، اوریا مقبول جان، حبیب اکرم، عمران ریاض خان، نیا پاکستان اور صابر شاکر کے یوٹیوب چینلز بھی بند۔۔
عدالت نے دو صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی ۔۔ایف آئی اے کی جانب سے شواھد سے عدالت مطمئن ہے قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں ۔۔
یوٹیوب کے آفیسر انچارج کو حکم دیا جاتا کہ ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کرنے کے اقدامات کرے اور عدالت کو رپورٹ جمع کرائے۔۔