قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں بیوروکریسی سب سے بڑی رکاوٹ ہے:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہائیوں پرانی سوچ رکھنے والی پاکستان کی افسر شاہی ملکی ترقی اور معاشی خوشحالی میں سب سے بڑی رکارٹ ہے۔۔ بیوروکریسی سرکاری شعبے میں اصلاحات کی بھی سب سے بڑی ناقد ہے۔۔

اسلام آباد میں انتظامی اسٹرکچر میں اصلاحات کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا اب پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے بیوروکریسی کو اپنے دہائیوں پرانی سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا۔

بیوروکریٹک رکاوٹوں کو دور کئے بغیر خوشحالی اور ترقی کی منزل حاصل نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال عوام کے اربوں روپے کے ٹیکس سرکاری ملازمین کی ناقص کارکردگی پر ضائع ہو جاتے ہیں۔۔ مالی سال 25-2024 میں سرکاری اداروں کے نقصانات 6 ہزار ارب روپے پر پہنچ گئے ہیں جس میں سب سے بڑا شیئر بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنیوں کا ہے۔۔ دوسرا بڑا حصہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے