لندن : لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے ہرادیا۔
میچ میں بھارت کو فتح کے لیے 193رنز کا ہدف ملا تھا، آخری روز بھارت کو کامیابی کے لیے مزید 135 رنز جبکہ انگلینڈ کو چھ وکٹیں درکار تھیں۔
بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 170رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے کافی مزاحمت کی مگر وہ بھارت کو شکست سے نہ بچاسکے، اُنہوں نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کے ایل راہول نے 39 رنز بنائے، اُن کے علاوہ کوئی اور بیٹر انگلش بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا، بھارت کی دوسری اننگز میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے 48 اور جوفرا آرچر نے 55 رنز کے عوض تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔