شرح سود میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے پر ریٹنگ میں بہتری کی امید ہے:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا موڈیٰز ریٹنگ ایجنسی کے ساتھ ورچوئل اجلاس۔۔

موڈیز کو پاکستانی معیشت پر بریفنگ دی۔۔ وزیر خزانہ نے موڈیز کو بتایا کہ حالیہ چھ ماہ میں پاکستان میں شرح سود میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں آ گیا۔ مہنگائی تیزی سے کم ہوئی ہے۔ ٹیکسوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔

موڈیز کو بتایا گیا کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی شرح تبادلہ مستحکم ہے۔۔ حکومت آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت معاشی اصلاحات کر رہی ہے۔ کئی وفاقی اداروں کو ختم کر کے ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے کامیاب ریویو دوسری قسط کی فراہمی بارے آگاہ کیا۔۔ وزیر خزانہ نے امریکا کے ساتھ ترجیحی ٹیرف تک رسائی سے متعلق بات چیت کو بھی مثبت اور تعمیری قرار دیا ۔۔ وزیر خزانہ نے مشرقِ وسطیٰ کے ایک بڑے کمرشل بینک سے ایک ارب ڈالر قرض معاہدے پر بھی بریفنگ دی۔۔

وزیر خزانہ نے چین میں پانڈا بانڈ کے اجرا اور یورو بانڈ سے متعلق تفصیلات بتائیں۔۔ وزیر خزانہ نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں بہتری کیلئے ڈیجیٹلائزیشن اور سخت نگرانی کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ۔۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طبقات کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور لیکجز بند کی جائیں۔ آئندہ دو برس میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 13 سے 13.5 فیصد تک لے جانے کا ہدف ہے۔۔

وزیر خزانہ کی موڈیٰز ٹیم کو پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحاتی ایجنڈے اور استحکام کی جانب پیش رفت پر بریفنگ دی : اعلامیہ

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ، ریونیو ڈویژن کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے