پاک افغان تعلقات میں بڑی پیش رفت ، نائب وزیر اعظم کا دورہ کابل، پاک افغان ازبکستان ریلوے لائن معاہدے پر دستخط

کابل:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے، جہاں اُن کا استقبال افغان نائب وزیر خارجہ محمد نعیم وردگ اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمن نظامانی نے کیا۔

اس اہم دورے کے دوران پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے مابین ریلوے لائن سے متعلق مشترکہ فیزیبلٹی اسٹڈی کے بنیادی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، جس سے تینوں ممالک کے درمیان زمینی روابط اور تجارتی تعاون کے نئے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اور وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ سمیت اعلیٰ سطحی وفد اس موقع پر نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے