اعتماد کے گھوڑے پر سوار سرمایہ کاروں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ایک اور بلندی پر پہنچا دیا ۔۔۔۔۔ کم ہوتی مہنگائی، بڑھتے زرمبادلہ ذخائر، سستے بینک قرضے اور دو ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس پر انڈیکس نے ایک لاکھ 40 ہزار 585 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کیا ۔۔۔۔
اس ہفتے مارکیٹ کے بنیادی انڈیکس میں 4 ہزار 300 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ حصص بازار ایک لاکھ 38 ہزار 597 پوائنٹس کی نئی بلندی پر بند ہوا۔۔۔ 3 ارب 81 کروڑ شیئرز کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 229 ارب روپے کا منافع کمایا۔۔ کاروباری لین دین 177 ارب روپے میں طے پایا۔۔۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 5 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے اور پانچ کروڑ 53 لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے۔۔۔ مارکیٹ سے 48 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا۔۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 58 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔۔۔ مجموعی حصص کی مالیت 16 ہزار 517 ارب روپے پر بند ہوئی۔۔۔