ملک میں جاری مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد 119 پر پہنچ گئی۔۔۔
سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مون سون اور سیلابی علاقوں سے1594 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔۔ 25جون سے ابتک 780 افراد کو سروسز فراہم کی گئی جبکہ 119 افراد جاں بحق ہوئے ۔۔
ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ون سون رین ایمرجنسیز میں 331 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ جبکہ 449 شدید زخمیوں کو بروقت ریسکیو کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔۔
25 جون سے اب تک عمارتیں گرنے کے 365 واقعات رپورٹ ہوئے۔۔ کرنٹ لگنے کے 23 واقعات رپورٹ ہوئے۔۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک حادثات کے 62 واقعات ہوئے ۔۔۔ آسمانی بجلی گرنے کے 4 واقعات رپورٹ کئے گئے۔۔ 21 افراد کے ڈوبنے کے واقعات ہوئے۔۔
حالیہ مون سون بارشوں سے لاہور میں 27 افراد ، فیصل آباد میں 15 ، شیخوپورہ میں 11، راولپنڈی میں 10 ، اوکاڑہ میں 9 ، بہاولنگر میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔۔ باقی اضلاع میں 40 اموات رپورٹ ہوئیں۔۔
ڈاکٹر نصیر نے کہا مون سون بارشوں کے باعث زیادہ تر اموات کمزور گھریلو اور بوسیدہ عمارات کے منہدم ہو نے کی وجہ سے ہوئیں۔۔
:متاثرہ سیلابی و نشیبی علاقوں بالخصوص میانوالی، ڈی جی خان، لیہ،راجن پور،ننکانہ، نارووال اور جہلم سے 444لوگوں کا محفوظ انخلا کیا جا چکا ہے۔۔ متاثرہ سیلابی و نشیبی علاقوں میں سے 370 افراد اور 202مویشیوں کو بھی محفوظ علاقوں تک ٹرانسپورٹیشن فراہم کی گئی۔۔
مون سون ایمرجنسیز اور متاثرہ سیلابی و نشیبی علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے علاوہ ریسکیو 1122 روزانہ ساڑھے 6 ہزار سے زائد روٹین ایمرجنسیز پر عوام الناس کو ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہی ہے۔۔