لاہورمیں سانحہ 9 مئی کے مقدمات پر عدالت کی جانب سے فیصلوں کا آغاز ۔ لاہور پولیس نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے زیر التوا کیسز کے چالانوں کی فالواپ رپورٹ مرتب کر کے اعلی حکام کو بھجوا دی
لاہور میں درج دہشت گردی کے چودہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حد تک چالان مکمل نہیں ہوسکے ۔ بانی پی ٹی آئی نے فوٹوگرامیٹری ۔ وائس میچنگ سمیت مختلف ٹیسٹ نہیں کروائے ۔
فرانزک ٹیسٹ نہ ہونے کیوجہ سے چودہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا چالان مکمل نہیں ہوسکا ۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کرنے کے لیے ٹیم فرانزک مشینری کے ہمراہ اڈیالہ جیل گئی ۔ بانی پی ٹی آئی چودہ مقدمات میں سازش کی دفعات کے تحت نامزد نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی نو مئی کے چند مقدمات میں گرفتار ہیں ۔ دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری تاحال التواء میں ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے متعدد اشتہاری خیبرپختونخوا میں روپوش ہیں ۔ اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ازسرنو حکمت عملی تشکیل دی جارہی ہے۔۔
